پنجاب یونیورسٹی : احتجاج کے دوران ملازم پر تشدد، اساتذہ و ملازمین کیخلاف مقدمہ درج
09-09-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران ملازم پر تشدد اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں مسلم ٹاؤن پولیس نے پرتشدد احتجاجی اساتذہ و ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج پر 147، 149پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق احتجاج کے دوران انتظامی اموراورمعمول کی سرگرمیاں متاثرہوئیں،ساؤنڈ سسٹم کے مبینہ غیرقانونی استعمال پرپنجاب ساؤنڈ سسٹمزایکٹ کےتحت کارروائی کی گئی ۔ مقدمے میں 149،147 پی پی سی اور ساؤنڈ سسٹمز ایکٹ کی دفعہ 6 شامل ہیں ۔ ایف آئی آرمیں یونیورسٹی ملازمین چوہدری بشارت، تنویراعوان، طیب اعجاز،حماد بٹ ،ڈاکٹر کامران عابد، سردار اصغر،ڈاکٹر ماجد علی اور ڈاکٹر مقیت نامزد ہیں ۔