ضلعی انتظامیہ نان، روٹی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے متحرک

09-08-2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نان 20 اور روٹی کی 14 روپے میں فروخت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی انسپیکشنز تیز کرنے کی ہدایت کر دی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نان 20 اور روٹی 14 روپے میں فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔  ڈی سی نے کہا کہ اشیاء ضروریہ بشمول نان، روٹی کے نرخوں پر عمل درآمد کیلئے مجسٹریٹس الرٹ رہیں جبکہ گراں فروشی روکنےکیلئےفیلڈ انفورسمنٹ پلان پر مکمل عمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں سےتجاوزکرنےوالوں سےکوئی رعایت نہیں ہو گی، قیمتوں کی نگرانی کا عمل مزیدسخت کیاجائیگا تاہم شہری ہیلپ لائن نمبر 0307،0002345 پر بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔