ورلڈ نومیڈ گیمز میں براؤنز میڈل جیتنے پر آئی جی ریلوے پولیس کی ٹگ آف وار ٹیم کو مبارکباد

09-08-2026

(لاہور نیوز) ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار کے مقابلوں میں براؤنز میڈل جیت کر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان تھے۔ یاسر عباس کی قیادت میں قومی ٹیم نے راؤنڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انگلینڈ، برازیل، روس اور بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے ٹگ آف وار کے فیصلہ کن مقابلے میں ایران کو شکست دے کر براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر تک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئیں، جن میں 113 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریلوے پولیس کے جوان یاسر عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کانسٹیبل یاسر عباس اور قومی ٹگ آف وار ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔