پی آر یو کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد
09-08-2026
(لاہور نیوز) شہر بھر میں گاڑی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے بینکرز سوسائٹی سے چوری ہونے والی گاڑی بروقت کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق نامعلوم ملزم گاڑی چوری کرکے فرار ہو گیا تھا، تاہم شہری ناشط کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسپانس یونٹ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ پی آر یو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو رنگ روڈ سے راؤنڈ اپ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے برآمد ہونے والی چوری شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دی ہے۔