لاہور میں حبس کی شدت میں کمی، راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

09-08-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم نے کروٹ بدلنا شروع کر دی، حبس کی شدت میں کمی آنے لگی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے ٹھنڈا محسوس ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں فی الحال بارش کے کوئی امکانات نہیں، شہر کا موسم آئندہ چند روز بھی خشک رہنے کی توقع ہے۔ موسم کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔