پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا

09-07-2026

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز 08 ستمبر سے ہو گا۔

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے دوسرا فیز 8 ستمبر سے شروع ہو گا، پنجاب یونیورسٹی میں پہلے فیز میں امسال 12 ہزار 766 سے زائد داخلے ہو گئے، گزشتہ سال داخلوں کے دونوں فیزمیں کل 11 ہزار 112 داخلے ہوئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں 14 ہزار داخلے کرے گی، بچ جانے والے نشستوں پر امیدوار داخلوں لے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں میں اضافہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم پر امیدواروں کا اعتماد ہے، پنجاب یونیورسٹی سب سے کم فیس میں سب سے بہترین تعلیم دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو سب سے زیادہ سکالرشپس اور سبسڈی دی جاتی ہے۔