لاہور: 217 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 279 زخمی

09-07-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 279 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 99 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔