لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

09-07-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55 سالہ شخص  نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی۔ شادباغ کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان  نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب مغلپورہ کے علاقے میں نہر کنارے سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، ایدھی ترجمان کے مطابق بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔