میاں منشی ہسپتال کے قریب کرنٹ لگنے سے لیسکو ملازم جاں بحق

09-06-2026

(لاہور نیوز) میاں منشی اسپتال کے قریب کرنٹ لگنے سے لیسکو ملازم جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیسکو اہلکار بجلی کے پول پر کنکشن بحال کر رہا تھا کہ ہائی وولٹیج تار سے ہاتھ لگنے کے باعث اسے کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے لیسکو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ملازم کی لاش کو بجلی کے پول سے اتار کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔