سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
09-06-2026
(لاہور نیوز) سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی، موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر انہوں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ ریکارڈ یافتہ نکلا اور ملزم سے موٹر سائیکل، پستول سمیت موبائل فون برآمد ہوا ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی شناخت آصف اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔