مصری شاہ: موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے 9 ون ویلرز گرفتار

09-06-2026

(لاہور نیوز) مصری شاہ پولیس کا ون ویلنگ اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والوں کیخلاف ایکشن، 9 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر موجود تھے اور ٹریفک کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کر رہے تھے, پولیس نے ملزمان کو موقع گرفتار کر کے ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر خطرناک ون ویلنگ اور کرتب دکھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔