شیرا کوٹ: پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی لاہور منتقلی ناکام، 2 ملزمان گرفتار
09-06-2026
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے غیر قانونی پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی لاہور منتقلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان حیدر آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگوں اور خطرناک ڈور کی بھاری کھیپ لاہور منتقل کر رہے تھے تاہم دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے 200 سے زائد پتنگیں اور 19 قاتل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نے پتنگوں اور ڈور کی چرخیاں ایل سی ڈی کے کارٹن میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھیں، مجاہد سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال اور عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کورٹ انویسٹی گیشن پولیس کےحوالے کر دیا گیا ہے۔