یومِ دفاع و شہداء: حمزہ شہباز شریف کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت
09-06-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے مل کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں قوم کا فخر اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان ہمارا سرمایۂ افتخار ہیں، قوم ان کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اتحاد، اتفاق اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر بدخواہ قوت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔