سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی

09-05-2026

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی ہو گئی۔

  ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگیا۔