بسنت 2027: پتنگ اور ڈور سازوں کی رجسٹریشن کا آغاز
09-05-2026
(لاہور نیوز) بسنت 2027 کیلئے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔
بسنت پورٹل 2027 پر مینوفیکچررز کی جانب سے رجسٹریشن جاری ہے، انتظامیہ کے مطابق بسنت کیلئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامے کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے، صرف این او سی جاری ہونے والے افراد ہی پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی نگرانی کریں گی، جبکہ صرف مقررہ اور منظور شدہ سائز کی پتنگیں تیار کرنے کی اجازت ہو گی۔ حکام کے مطابق ڈور کی تیاری کیلئے پنا اور سوتی ڈور کی اجازت ہو گی، مینوفیکچررز کے لائسنس کیلئے 1 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بسنت کیلئے صرف منظور شدہ سائز کی پتنگ اور سوتی ڈور ہی تیار کی جا سکے گی۔