نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے: حمزہ شہباز
09-05-2026
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی نئے صوبوں کے مطالبے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم پیما کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتی تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام مؤثر انداز میں کام کرسکے۔ سابق وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔