گرین لاہور ویژن: عطا بخش روڈ پر بانس کے پودے لگانے کا آغاز
09-05-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین لاہور ویژن کے تحت شہر کو سرسبز بنانے کیلئے پی ایچ اے نے عطا بخش روڈ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کر دیا۔
پانچ کلومیٹر طویل عطا بخش روڈ کے اطراف سیوریج نالے کے ساتھ بانس کے پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے کے مطابق مجموعی طور پر 3600 بانس کے نئے پودے لگائے جائیں گے۔ ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق شجرکاری کا عمل آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد شہر میں سبزہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ سڑک کے اطراف ماحول کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانا ہے۔