لاہور بورڈ کے تحت 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہو گا

09-05-2026

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیا۔

 بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج کے اعلان سے ایک روز قبل، 22 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، رواں سال انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات میں دو لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر کو کیا جائے گا۔