ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی چور گینگ گرفتار

09-05-2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محسن عرف بٹ اور افضل شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھروں اور فیکٹریوں میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔