پنجاب کے 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

09-04-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

اے سی اٹک محمد عارف قریشی کو اوایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ محمد تیمور خان کو اے سی اٹک، ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔ مرزا راحیل بیگ کو اے سی اوکاڑہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، عریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ، حسیب الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس اور رمشاعبدالرحمن کو اسسٹنٹ کمشنرفیض آباد تعینات کردیا گیا جبکہ سلیمان منشاء کو اے سی تلہ گنگ سے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔  مس سوراتھ کو اسسٹنٹ کمشنرتلہ گنگ تعینات جبکہ خضر ظہور کو اے سی گوجرخان سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، ثناء ارشد کو اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں تعینات کر دیا گیا جبکہ منور حسین کو اے سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات جبکہ عادل عمر کو اے سی فیصل آباد سٹی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، رنگزیب گورائیہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی اور ضیاء اللہ کو اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ رب نواز کو اے سی جھنگ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ، محمدنعمان مجید کواسسٹنٹ کمشنرڈی جی خان تعینات کیا گیا جبکہ ذیشان شریف کو اے سی علی پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، علی سمیر کو اسسٹنٹ کمشنرعلی پور اور ام حبیبہ قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا۔ اے سی شورکوٹ صدف اکبر کی 90 روزہ رخصت منظور کر لی گئی جبکہ ظفر احمد کو اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے، محمد اکمل کو اے سی سلانوالی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ حمزہ ندیم کو اسسٹنٹ کمشنرسلانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔۔ اسی طرح طارق محمود گل کو اے سی خوشاب سے او ایس ڈی جبکہ امت السلام کو اسسٹنٹ کمشنرخوشاب تعینات کر دیا گیا، سعدیہ جمال کو اے سی نوشہرہ ورکاں سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، احمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔