ڈالر تبدیلی کا بہانہ، شہریوں سے نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار
09-04-2026
(لاہور نیوز) ڈالر تبدیلی کا بہانہ، شہریوں سے نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار ہو گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 2 روز قبل شہری کو 40 ہزار روپے سے محروم کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لیے گئے، گلشن اقبال میں واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی تھی۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، دو گرفتار ملزمان کی شناخت حسین اور عباس کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں شریک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان کا غیر ملکی بن کر شہریوں سے نوسربازی کرنے کا انکشاف کیا ہے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان ڈالر دکھا کر پاکستانی کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔