لاہور کے حسن کی بحالی کا عزم، صفائی ٹیم تین شفٹوں میں سرگرم
09-04-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے حسن کو برقرار رکھنے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیموں نے اندرون شہر سمیت راوی ٹاؤن میں صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تینوں شفٹوں کے دوران صفائی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم کے مطابق صفائی آپریشن کیلئے 254 آپریشنل گاڑیاں اور 1900سے زائد صفائی اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ افسران بھی تینوں شفٹوں میں متحرک رہتے ہوئے صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور بھر میں مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔