لوئر مال اور لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائیاں، 3 پتنگ فروش گرفتار

09-04-2026

(لاہور نیوز) لوئر مال اور لوہاری گیٹ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے تین پتنگ فروش گرفتار کر لئے۔

لوئر مال پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر سے 220 پتنگیں اور 16 کیمیکل ڈور برآمد کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب لوہاری گیٹ پولیس  نے بھی ملزمان حنان اور امان ناصر سے 100 پتنگیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں اور چرخیوں کی سپلائی کر رہے تھے۔