موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع

09-04-2026

(لاہور نیوز) موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔

جوہر ٹاؤن سروس روڈ اور ایس ڈی او آفس سے ملحقہ علاقے زیرِ آب آ گئے، ایکسپو سینٹر اور ایمپوریم مال کے باہر  گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔  شہر میں بارش کے باعث اہم شاہراوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی، اسی طرح شوکت خانم روڈ پر  ایک دو جگہوں پر درخت بھی ٹوٹ کر گر پڑے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واسا ملازمین پانی نکالنے کیلئے سٹرکوں پر موجود ہیں جلد ہی سٹرکوں پر کھڑا پانی کلیئر کر دیا جائے گا۔