پنجاب پولیس کے 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیر غور
09-04-2026
(لاہور نیوز) ترقی کے منتظر پنجاب پولیس کے 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیر غور آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلئے اجلاس 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متعلقہ سب انسپکٹرز کے ریکارڈ میں خامیوں کے باعث اضلاع اور ریجنز سے دوبارہ کوائف طلب کیے گئے تھے۔ ریکارڈ اور کوائف کی تکمیل کے بعد ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہو گا جس کے بعد مزکورہ پولیس افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔