لاہور میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

09-04-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ، ایبٹ روڈ، لکشمی، شملہ پہاڑی اور گڑھی شاہو سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب واسا لاہور  نے شہر میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا، واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 31.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشنِ راوی میں 30.2 ملی میٹر، شاہدرہ میں 14.8 ملی میٹر، سگیاں میں 12.6 ملی میٹر اور شادباغ ڈسپوزل میں 12.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ سمن آباد میں 8.2 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 6.2 ملی میٹر، گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 5 ملی میٹر جبکہ واسا ہیڈ آفس گلبرگ اور اقبال ٹاؤن میں 3،3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اپر مال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔