اسلام پورہ میں 25 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، تحقیقات شروع
09-04-2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقے میں 25 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، خاتون کی شناخت ارشمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ارشمہ بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات خودکشی سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ہدایت کی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔