حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو طلب
09-04-2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کر دیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے مطابق وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا، انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیاء الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل حکومت کی سنجیدگی اور اس بات پر منحصر ہے کہ حکومت کتنے وقت میں معاملات کو حل کرتی ہے، جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہیں۔