لاہور ہائیکورٹ، خاتون سے پاسپورٹ چھیننے کا معاملہ، امیگریشن افسر عدالت طلب

09-04-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمرہ پر جانے والی خاتون سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات مبینہ طور پر تحویل میں لینے کے معاملے پر متعلقہ امیگریشن افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

جسٹس ہارون دُگل  نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل پاشا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے مطابق امیگریشن حکام  نے اس سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات چھین لیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاسپورٹ تحویل میں لینے کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو عمرہ پر جانے والی خاتون کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کر دی، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے متعلقہ امیگریشن افسر کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔