پولٹری مصنوعات کے دام میں کمی، برائلر گوشت 483 روپے کلو مقرر

09-04-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 483 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 305 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 319 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 333 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے دام برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے کی مقرر کی گئی ہے۔