مریدکے: بیوی کی شوہر پر فائرنگ، ہمسائے کا 6 سالہ بچہ شدید زخمی

09-04-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے مریدکے کے محلہ بسم اللہ کالونی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہمسائے کا 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بیوی سمیعہ نے مبینہ طور پر اپنے خاوند لیاقت پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ہمسائے کا چھ سالہ بچہ عبدالہادی ولد منیر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفر کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مریدکے سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ خاتون کے خلاف تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔