بھاٹی گیٹ: لین دین تنازعہ پربھائی کا بہن پر تشدد، ملزم گرفتار
09-03-2026
(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں لین دین تنازعہ پر بھائی نے بہن پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ملزم احسن نے رقم کا تقاضا کرنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس پر بہن نے تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس سے مدد طلب کی، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔