لاہور: جنسی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، ملزمان گرفتار
09-03-2026
(لاہور نیوز) جنسی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
چوہنگ پولیس نے زیادتی کے مقدمہ کے ملزم ولید کو جبکہ شاہدرہ کے بدفعلی کے مقدمہ میں ملزمان حیدر اور احمد کو گرفتار کر لیا۔ کاہنہ کے علاقہ میں نوکری کے بہانے 2 افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام بے بنیاد نکلا، مدعیہ نے عدالت میں 164 کا بیان دے کر مقدمہ خارج کروا دیا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔