پنجاب میں گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی، رجسٹریشن شروع

09-03-2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے ای آکشن ویب پورٹل پر ماہِ ستمبر کے دوران گاڑیوں کے پرکشش رجسٹریشن نمبروں کی نیلامی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق خواہشمند افراد 30 ستمبر تک اپنی پسند کے رجسٹریشن نمبر کے حصول کیلئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، ای آکشن ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کی نیلامی میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی کے مطابق ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف انداز میں اپنی پسند کے رجسٹریشن نمبرز کی نیلامی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا جبکہ بولی جیتنے والے افراد کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔