اولڈ انارکلی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

09-03-2026

(لاہور نیوز) اولڈ انارکلی اور شالیمار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف، صابر، سبحان، ندیم اور نعیم مسیح کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔