آج سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا الرٹ

09-03-2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 3 سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ موسمی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات 30 فیصد ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہری انتظامیہ کو ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی و انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔