کرپٹ پولیس ملازمین کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک، تھانوں کے اطراف اہلکار تعینات
09-02-2026
(لاہور نیوز) کرپٹ پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن متحرک ہو گیا، شہر بھر کے تھانوں کے اطراف اینٹی کرپشن کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کے اہلکار تھانوں سے رجوع کرنے والے سائلین سے عملے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں جبکہ کرپشن اور رشوت کی ڈیمانڈ کرنے والے ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اہلکار تھانوں میں موجود کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کریں گے، اینٹی کرپشن ملازمین کی نشاندہی پر متعدد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔