جماعت اسلامی کا مال روڈ پر دھرنا 18ویں روز میں داخل
09-02-2026
(لاہور نیوز) مال روڈ چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کا 18واں روز، مظاہرین نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
دھرنے کے شرکاء نے ملک بھر میں روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کے ساتھ سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ دھرنے کے شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔