محکمہ ایکسائز پنجاب کے 12 افسران و اہلکار معطل

09-02-2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب میں احتسابی کارروائی کرتے ہوئے ریجن اے اور ریجن سی کے 12 افسران و اہلکاروں کو انتظامی بنیادوں پر معطل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی نے 2 انسپکٹرز، 4 جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز اور 3 کانسٹیبلز سمیت 9 افسران و اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کیے معطل ہونے والوں میں انسپکٹر محمد فاروق، انسپکٹر قرۃ العین، جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز فیصل نعیم، کرن ایوب، فہد حسین اور احتشام بٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کانسٹیبلز محمد بلال مشکور، طاہر مایو اور محمد عتیق کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے معطل افسران و اہلکاروں کو ڈائریکٹوریٹ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔       دوسری جانب ایکسائز لاہور ریجن اے میں 3 انسپکٹرز کو بھی انتظامی بنیادوں پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس سرکل کے انسپکٹرز فیصل حسین بھٹی، محمد ندیم اور تنزیلہ عبدالرحیم کو ڈائریکٹوریٹ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ریجن اے مشتاق آفریدی نے تینوں انسپکٹرز کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔