پنجاب میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلیے تعلیمی وظیفے کی رقم میں بڑا اضافہ

09-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلیے تعلیمی وظیفے کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی ہدایات پر پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے آٹسٹک (Autistic) بچوں کیلیے تعلیمی وظیفے میں نمایاں اضافہ کیا، پولیس ملازمین کے بچوں کیلیے وظیفے کی رقم 30 ہزار روپے مقرر تھی جسے اب بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین اور اُن کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ہماری اولیں ترجیح ہے، اس قسم کے اقدامات کا مقصد ملازمین کے بچوں کو بہترین تعلیمی و ترقیاقی مواقع فراہم کرنا ہے۔