لاہور: ملازمت کا جھانسہ، شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
09-02-2026
(لاہور نیوز) ملازمت دلوانے کا کہہ کر گھر بلانے کے بعد شادی شدہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے سلسلے میں 5 نمبر سٹاپ پہنچی، سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے اسے ایک گھر لے جایا گیا، جہاں پہلے سے موجود دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ خاتون کے مطابق واقعہ کے وقت اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی، پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔