کل ملک گیر ہڑتال کے بعد دھرنے میں مزید شدت لائیں گے، لیاقت بلوچ
09-02-2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے ملک گیر ہڑتال کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی تیاری ملک بھر میں یونین سطح تک کی گئی ہے، جماعت اسلامی نے ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ ملک بھر میں بڑے تاجروں نے بھی جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کر دی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مختلف ٹرانسپورٹرز نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے، جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف عوام کیلئے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد دھرنے میں مزید شدت لائی جائے گی، ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر میں یونین سطح تک تنظیمی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔