برائلر گوشت کے نرخ میں 7 روپے کا اضافہ، قیمت 497 روپے فی کلو مقرر

09-02-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 497 روپے فی کلو مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

صارفین کے مطابق مارکیٹ میں صافی برائلر گوشت 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں نمایاں فرق برقرار ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 343 روپے فی کلو فروخت کرنے کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے، جس سے شہریوں کیلئے مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔