پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

09-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں  نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد طلبہ امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے، لاہور بورڈ کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ ذرائع سے چیک کر سکتے ہیں۔