پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا

09-01-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

  پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد2 ستمبر تک ایک دن کے لیے ہو گا۔