چین کا پاکستان کو 3 ارب روپے مالیت کی 21 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
09-01-2026
(لاہور نیوز) چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے 3 ارب پاکستانی روپے مالیت کی 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا۔
چینی سفارتخانے نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ چین اسلام آباد کے ہنگامی ردعمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل بیڑا فراہم کر رہا ہے۔ ستمبر میں پہنچنے والا یہ بیڑا جدید 88 میٹر اسنار کل ٹینڈر سے بھی لیس ہے، جو دارالحکومت بھر میں ہنگامی ردعمل کی صلاحیت اور بلند عمارتوں میں امدادی کارروائیوں کو نمایاں طور پر مزید مؤثر بنائے گا۔ ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق اس تحفے کا مقصد عوامی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ یہ تحفہ دونوں ممالک کی لازوال اور ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاونی شراکت داری کا شاندار ثبوت ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مل کر اپنی برادریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔