مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے
09-01-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، مصباح الحق پی سی بی کے رویے پر سخت نالاں تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے کے معاملے پر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بغیر انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق بورڈ کے رویے سے سخت نالاں تھے۔ مصباح الحق کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجوہات میں پی سی بی کی جانب سےکھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت نہ کرنا بھی شامل ہے۔