لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

09-01-2026

(لاہور نیوز) شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بادلوں کی موجودگی کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج 40 فیصد تک بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے باوجود حبس اور گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔