پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن

09-01-2026

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ، انگلینڈ میں پہلے ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔

ہیڈ کوچ شاہد انور نے سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور بیٹرز کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی ہدایات دیں۔ کوچنگ سٹاف نے نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔