لاہور میں وارداتوں کے بعد کراچی فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار

08-31-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں وارداتوں کے بعد کراچی فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کریم بلاک میں رکشہ سوار اوورسیز خاتون سے لوٹ مار کے بعد ملزمان طاہر عمران اور محبوب کراچی فرار ہو گئے تھے، جہاں سے دونوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم علی احمد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا  اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان محبوب، طاہر عمران اور علی احمد کے خلاف مجموعی طور پر 99 مقدمات درج ہیں۔